Terms of Service

ہماری رشتہ سروس کی شرائط و ضوابط

رشتہ مبارک میرج بیورو میں خوش آمدید۔ یہ ایک آن لائن میچ میکنگ پلیٹ فارم ہے جو پنجاب، پاکستان میں مقیم خاندانوں کو ایک محفوظ، نجی، اور باوقار ماحول میں موزوں رشتے تلاش کرنے میں مدد فراہم کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ہماری ویب سائٹ اور خدمات تک رسائی حاصل کر کے اور انہیں استعمال کر کےآپ درج ذیل شرائطِ استعمال سے اتفاق کرتے ہیں

📍رشتہ سروس کے استعمال کے لئے اہلیت

آپ اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ:

📌آپ کی عمر کم از کم 18 سال ہے اور آپ پاکستان کے قوانین کے مطابق قانونی طور پر نکاح کے اہل ہیں۔

📌آپ یہ پلیٹ فارم اپنے لیے یا اپنے قریبی خاندانی فرد (بیٹا/بیٹی/بہن/بھائی) کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

📌آپ کوئی رشتہ کروانے والے ایجنٹ، بروکر، میرج بیورو یا میچ میکنگ کنسلٹنٹ نہیں ہیں۔

📌آپ ہماری ویب سائٹ کو کسی تجارتی، تفریحی یا ڈیٹنگ مقصد کے لیے استعمال نہیں کر رہے۔

🔍 ہماری خدمات

ہمارا خود کار میچ میکنگ پورٹل صارفین کو درج ذیل سہولیات فراہم کرتا ہے:

📌ہمارے میچ میکنگ پورٹل پر اپنی رشتہ پروفائل مفت میں تخلیق اور شائع کرنے کی سہولت۔

📌متعدد سرچ فلٹرز کی مدد سے آپ  جنس، برادری، علاقہ، اذدواجی حثیت، عمر ، قد، تعلیم، اور رشتہ آئی ڈی کی بنا پر اپنی ترجیخات کے مطابق رشتہ پروفائلز وقت ضائع کئے بغیر   آسانی سے تلاش کر سکتے ہیں۔

📌 براہِ راست خاندانوں سے رابطہ کرنے کی اجازت (صرف تصدیق شدہ ممبر فیملیز کے لیے)۔

📌 رشتہ فارم جمع کروا کر اپنی رشتہ پروفائل ہمارے میچ میکنگ پورٹل پر شائع کرنا اور دیگر پروفائلز کی براؤزنگ بالکل مفت ہے۔ تفصیلی معلومات اور رابطہ نمبر تک رسائی حاصل کرنے کے لیے ممبرشپ درکارہو گی۔

🧠 ممبر شپ فیس

📌  صرف پروفائلز دیکھنے پر کسی قسم کی کوئی خفیہ فیس، کمیشن یا چارجز لاگو نہیں ہوتے۔

📌  خاندانوں سے رابطہ کرنے کے لیے آپ کو ہمارے ممبرشپ پلانز میں سے کوئی ایک خریدنا ہو گا۔

📌  ہر ممبر روزانہ زیادہ سے زیادہ 2 پروفائلز سے رابطہ کر سکتا ہے۔

📌 ممبرشپ فیس ناقابلِ منتقلی اور ناقابل واپسی ہے۔

📞پروفائل کے استعمال اور رابطے کا اخلاقی ضابطہ

📌  صرف وہ افراد جو نکاح یا شادی میں حقیقی دلچسپی رکھتے ہیں، اس پلیٹ فارم تک رسائی حاصل کریں۔

📌 کسی خاندان سے رابطہ کرنے کے بعد اگر وہ خاندان آپ کے رشتہ پروپوزل میں دلچسپی نہ رکھتا ہو تو مزید رابطہ یا بات چیت سے گریز کریں۔

📌  کسی بھی قسم کے غلط استعمال، اسپیم، یا ہراسانی کی صورت میں آپ کا اکاؤنٹ فوراً معطل کر کے بلیک لسٹ کر دیا جائے گا۔

📌  ممبران کو کسی بھی قسم کی معلومات کو کاروباری مقاصد، میچ میکنگ یا بلا اجازت شیئرنگ کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں۔

🛡️ رازداری اور معلومات کا تحفظ

📌ہم اپنے صارفین کی پرائیویسی کو اولین ترجیح دیتے ہیں۔

📌 رازداری کے پیش نظر ہم لڑکی یا لڑکے کی تصاویر شیئر نہیں کرتے ۔ ڈائریکٹ رابطہ ہونے کے بعد فیملیز باہمی رضا مندی سے تصاویر کا تبادلہ ڈائریکٹ کر سکتی ہیں۔

📌 مکمل تفصیلات اور رابطہ نمبرز صرف تصدیق شدہ ممبران کو دکھائے جاتے ہیں۔

📌 تمام بات چیت براہِ راست خاندانوں کے درمیان ہونی چاہیے۔

📌 ہر رابطے کا ریکارڈ محفوظ کیا جاتا ہے۔ اگر کسی خاندان کی جانب سے بدسلوکی کی شکایت موصول ہو، تو متعلقہ ممبر کی رکنیت ختم کر دی جائے گی۔

📌 عوامی سطح پر صرف بنیادی پروفائل معلومات ہی ظاہر کی جاتی ہیں، جب کہ حساس ڈیٹا مکمل طور پر محفوظ اور خفیہ رکھا جاتا ہے۔

🤝 ہماری سروس کے علاقے

📌 ہماری رشتہ سروس لاہور، قصور، اوکاڑہ، ساہیوال، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اور فیصل آباد کے شہری اور دیہی صارفین پرخصوصی طور پر مرکوز ہے۔

📌 یہ دائرہ کار اس لیے رکھا گیا ہے تاکہ رشتہ تلاش کرنے میں ثقافتی ہم آہنگی، خاندانی اقدار، اور معاشرتی مطابقت کو یقینی بنایا جا سکے۔

🏷️ حدود و قیود اور صارف کی ذمہ داری

📌 ہم کسی رشتہ یا شادی کے طے پانے کی ضمانت نہیں دیتے۔

📌 ہم صارفین کی فراہم کردہ معلومات کی درستگی کی تصدیق نہیں کرتے، تاہم مشکوک یا گمراہ کن پروفائلز کو حذف کرنے کا حق رکھتے ہیں۔

📌 ہر صارف سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ مکمل احتیاط اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرے، اور کسی بھی رشتے کو حتمی شکل دینے سے قبل بزرگوں کو شامل کرے۔

📌 ہم کسی بھی صورت میں فریق ثالث ثالثی (third-party mediation) کا کردار ادا نہیں کرتے۔

🌐 قابلِ قبول استعمال کی پالیسی

آپ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ آپ:

📌 اس پلیٹ فارم کو کسی ڈیٹنگ، تفریحی یا دوستی کے مقصد کے لیے استعمال نہیں کریں گے۔

📌 جعلی پروفائلز تخلیق نہیں کریں گے، کسی دوسرے شخص کا روپ اختیار نہیں کریں گے، یا غلط معلومات فراہم نہیں کریں گے۔

📌 صارفین کو ہراساں کرنے یا ان کا ڈیٹا جمع کرنے کے لیے اس پلیٹ فارم کا استعمال نہیں کریں گے۔

📌 کسی فریق ثالث رشتہ کروانے والے کے طور پر کام نہیں کریں گے اور نہ ہی پروفائلز کو کسی قسم کے منافع یا تجارتی فائدے کے لیے استعمال کریں گے۔

🌐 ممبرشپ اکاؤنٹ کی معطلی

 درج ذیل صورتوں میں آپ کا اکاؤنٹ معطل یا مستقل طور پر بلاک کیا جا سکتا ہے:

📌 اگر آپ نے غلط یا گمراہ کن معلومات فراہم کی ہوں۔

📌 اگر آپ نے پلیٹ فارم کو کسی کاروباری یا غیر ازدواجی مقصد کے لیے استعمال کیا ہو۔

📌 اگر کسی خاندان نے آپ کے رویے کے خلاف درست اور قابلِ تصدیق شکایت درج کروائی ہو۔

📌 اگر آپ نے یہاں درج کسی بھی شرط یا ضابطے کی خلاف ورزی کی ہو۔

🌐 فکری ملکیت (Intellectual Property)

📌ویب سائٹ rishtamubarak.pk پر موجود تمام مواد، فلٹرز، نظام اور ڈیزائنز رشتہ مبارک میرج بیورو کی ملکیت ہیں، جنہیں بغیر پیشگی اجازت نقل، کاپی یا دوبارہ تخلیق نہیں کیا جا سکتا۔

🌐 شرائط و ضوابط میں تبدیلی

📌 ہم ان شرائط میں کسی بھی وقت ترمیم یا تبدیلی کا حق رکھتے ہیں۔ کسی بھی اہم تبدیلی کے بارے میں صارفین کو ہماری ویب سائٹ کے ذریعے مطلع کیا جائے گا۔ ہماری خدمات کا مسلسل استعمال آپ کی جانب سے تجدید شدہ شرائط کی قبولیت تصور کیا جائے گا۔

اس پلیٹ فارم کے استعمال کے ذریعے، آپ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں اور تسلیم کرتے ہیں کہ:

📌 آپ رشتہ مبارک میرج بیورو، اس کے مالکان، ڈویلپرز، اور وابستہ افراد کو کسی بھی قسم کے قانونی دعووں، نقصانات، تنازعات یا ذمہ داریوں سے مکمل طور پر بری الذمہ قرار دیتے ہیں، جو آپ کے اس پلیٹ فارم کے استعمال یا دوسرے صارفین سے رابطے کے نتیجے میں پیدا ہوں۔

📌 پ کی تمام سرگرمیوں، آپ کی فراہم کردہ پروفائل معلومات کی درستگی، اور آپ کی کسی بھی رشتہ  سے متعلق بات چیت کے نتائج کی مکمل ذمہ داری آپ پر عائد ہوتی ہے۔

📌 رشتہ مبارک پلیٹ فارم پر موجود کسی بھی صارف کے رویہ، نیت، یا عمل کا ذمہ دار نہیں ہے۔

📌 یہ ایک خودکار میچ میکنگ پورٹل ہے، جس میں رشتہ مبارک کا آپ کے ذاتی رابطوں یا رشتہ طے کرنے کے عمل میں کوئی دخل اندازی یا کردار نہیں ہوتا۔

📌 رشتہ مبارک کسی قسم کی پس منظر کی جانچ (background check) یا قانونی تصدیق انجام نہیں دیتا۔

📌 آپ رشتہ مبارک میرج بیورو یا اس سے منسلک کسی بھی فرد کے خلاف کسی بھی سول، فیملی، یا فوجداری عدالت میں کوئی قانونی کارروائی نہ کریں گے اور نہ ہی اس کا آغاز کریں گے۔

📌 اس پلیٹ فارم کا استعمال آپ کی اپنی صوابدید اور ذمہ داری پر ہے۔

🌐 رابطہ کریں

📌 اگر آپ کو کسی سوال یا مدد کی ضرورت ہو، تو ہم سے رابطہ کریں:

ویب سائٹ: https://rishtamubarak.pk
واٹس ایپ:03291182995
ای میل: manager@rishtamubara.pk
فیس بک: https://www.facebook.com/RishtaMubarakMarriageBureau/

🌐 حلفیہ اقرار نامہ (User Declaration)

میں نے رشتہ مبارک میرج بیورو کی تمام شرائط و ضوابط کو پڑھ لیا ہے اورانکو قبول کرتا/کرتی ہوں اور اللہ کو حاضر و ناظر جان کر حلفاً اقرار کرتا/کرتی ہوں کہ:

📌 میں تمام معلومات درست فراہم کروں گا / گی۔

📌 میرا مقصد کسی قسم کی ڈیٹنگ، ٹائم پاسنگ یا تفریح ہرگز نہیں ہے

📌میرا مقصد صرف اور صرف  نکاح/شادی کے لئے رشتے کی تلاش ہے۔

📌 میں انفرادی طور پر رشتے کی تلاش میں ہوں اور کوئی میچ میکر یا میرج کنسلٹنٹ نہیں ہوں۔

📌 میں رشتہ مبارک میرج بیورو کے کسی پروفائل کو کاروباری مقاصد کے لئے استعمال نہیں کروں گا/گی۔

2000 +
Active Rishta Profiles
200 +
Proposals Finalized
100 +
Featured Profiles
1 +
Years' of Experience
Scroll to Top